25 جون 2014 - 15:25
ایرانی بحریہ، ملت ایران کی طاقت کی علامت

اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے سربراہ حبیب اللہ سیّاری نے کہا ہے کہ آزاد سمندروں میں ایرانی بحریہ کی موجودگي ملت ایران کی طاقت کی علامت ہے۔

ابنا: ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری نے آج رشت میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ ایران کی بحریہ کو خطرات اور دھمکیوں کی کوئي پرواہ نہیں ہے۔ اور وہ پوری طاقت کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرحدوں کا دفاع کرے گی۔ ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے حوصلے بہت بلند ہیں اور وہ اپنی تمام سمندری حدود ، سمندری ذخائر اور ملک کے وسیع مفادات کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کرے گی اور ہر طرح کے خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ ایڈمرل حبیب اللہ سیّاری نے آئندہ چند ماہ کے دوران ایران کی آبی حدود اور شمالی بحر ہند کے آزاد پانیوں میں ولایت نامی عظیم بحری جنگی مشقوں کی بھی خبر دی۔

.......

/169